: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی، ۳۰؍مئی: (ایجنسی) ایودھیا اور نوئیڈا میں بجرنگ دل کی طرف سے منعقد شوریہ کیمپ میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کا تنازعہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑا تھا کہ وارانسی کے سگرا واقع اسکول میں وشو ہندو پریشد کی خاتون ونگ نے لڑکیوں اور خواتین کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ وی ایچ پی کی خاتون یونٹ درگا واہنی کے ذریعہ وارانسی کے سگرا واقع اسکول میں لڑکیوں اور عورتوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کے لئے ایک کیمپ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔وارانسی میں وشو ہندو پریشد کی خاتون ونگ درگا واہنی نے بھارتی پبلک اسکول میں سیلف ڈیفنس کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں خواتین ہتھیاروں کے ساتھ ٹریننگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے ہاتھ میں بندوق یا رائفل جیسا ہتھیار ہے۔ کیمپ میں
خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ بچیاں بھی ٹریننگ لیتی نظر آ رہی ہیں۔ سبھی کو ہتھیار چلانا سکھایا جا رہا ہے۔تاہم درگا واہنی کے مطابق یہ رائفل نہیں بلکہ ایرگن تھی۔ اس کے علاوہ لاٹھی ڈنڈے اور جوڈو کی بھی ٹریننگ دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسکول میں تحقیقات کی تو اسے کوئی ہتھیار نہیں ملا۔ لیکن تصاویر میں صاف ہے کہ انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت دی گئی۔وارانسی کے آئی جی ایس کے بھگت نے کہا کہ کیمپ میں کوئی بھی قابل اعتراض ہتھیار نہیں ملے۔ یہاں تک کہ ایرگن یا لاٹھی بھی نہیں تھی۔ خواتین کو صرف جوڈو کی تربیت دی گئی۔ لیکن تصاویر پولیس کے دعووں سے مختلف ہیں۔بتا دیں، کچھ دنوں پہلے ایودھیا میں بجرنگ دل نے شوریہ کیمپ منعقد کر ہتھیاروں کی ٹریننگ دی تھی جس کے بعد ضلع کنوینر مہیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Irfan Ali Says:
Ab is pay bhe kya comment karay saab... hum hai kuch khas saaray tayyareya hamara leya he hain. in ko hai hatyar pay bharosa hum ku hamara hidustani dastor pay
Comment posted on May 31 2016
Mohammed Fakhruddin Says:
WHAT EVER HINDUS TAKE TRAINING AS PER IPC, MUSLIMS ALSO CAN TAKE TRAINING SAME, PLEASE MUSLIM LEADERS CAN START, THIS IS GOOD FOR INDIA.